پاکستانی پارلیمنٹ : ایک شادی کے سبب ہندوستان میں ہمارا مذاق اڑ رہا ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2021
شادی کی گونج
شادی کی گونج

 

 

اسلام آباد ۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک شادی کی گونج ہے۔ مرکزی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ایک پریشان کن خبر سامنے آئی ہے ، جمعیت علمائے اسلام کے 64 سال کے رکن نے 13 سال کی بچی سے شادی کی ہے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گزارش ہے جے یو آئی کے سربراہ ایوان میں تردید کردیں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ، اس خبر پر دنیا میں پاکستانی پارلیمان کا مذاق اڑایا جارہا ہے ۔ پاکستانی قومی اسمبلی اجلاس میں جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی کی 13 سالہ لڑکی سے شادی پر تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا۔اس شادی کی خبروں نے چند دن قبل سوشل میڈیا کو گرم کردیا تھا۔دنیا بھر میں تھو تھو ہورہی تھی جبکہ ہندوستان میں بھی اس خبر کا زور رہا تھا۔جس نے پاکستان کے سیاستدانوں کو اس بات کا احساس دلایا کہ سرحد پار مذاق اڑایا جارہا ہے۔

فواد چوہدری نے جے یو آئی کے ایک رکن قومی اسمبلی کا نام لئے بغیر کہا کہ انہوں نے 65سال کی عمر میں 13سال کی لڑکی سے شادی کی ہے ، مولانا فضل الرحمن تحقیقات کرائیں، ہندوستانی میڈیا ہماری پارلیمنٹ کا مذاق اڑا رہا ہے کیا یہ چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام  کے ممبر پارلیمنٹ مولانا صلاح الدین ایوبی نے چترال سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ لڑکی سے چوتھی شادی کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا ۔پولیس نے کہا ہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ لڑکی کی شادی بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی سے کرائی گئی ہے۔ جس پر انہوں نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔