پاکستان ٹرین حادثہ:مہلوکین کی تعداد62تک پہنچی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 08-06-2021
پاکستان ٹرین حادثہ
پاکستان ٹرین حادثہ

 

 

کراچی

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی عثمان عبداللّٰہ نے حادثے میں اب تک 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ رات گئے ملبے سے مزید 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ملبہ ہٹانے کا آپریشن آخری مراحل میں ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 35 افراد کی میتوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے پنجاب کے مختلف شہروں، راول پنڈی، فیصل آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لودھراں روانہ کیا گیا ہے۔

فصیل ایدھی کی ہدایت پر میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں تدفین کے لیے پہنچانے کے لیے گزشتہ روز صبح سے تاحال ایدھی رضاکاروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)