پاکستان بدترین معاشی بحران ریلویز کا ڈیزل ہوا ختم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-01-2023
پاکستان بدترین معاشی بحران ریلویز کا ڈیزل ہوا ختم
پاکستان بدترین معاشی بحران ریلویز کا ڈیزل ہوا ختم

 

 

اسلام آباد: پاکستان کا بٹہ بیٹھ رہا ہے، معاشی حالت بد سے بدتر ہورہی ہے۔ اس کا ایک نمونہ اس وقت ملا جب  پاکستانی ریلویز نے اس بات کا اعلان کیا  ڈیزل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور صرف دو دن تک کا اسٹاک بچا ہے۔  ملک کو درپیش مالی مسائل کے باعث پاکستان ریلویز کے کے مالی حالات خراب ہو گئے ہیں، جس کے باعث ٹرینوں کے آپریشنز اور ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ پاکستان ریلویز، جس کا اس وقت خسارہ 40 ارب روپے سے زیادہ بتایا جاتا ہے، کے پاس محض تین دن کا ڈیزل کا ذخیرہ باقی ہے، جبکہ ایندھن کی خریداری کے لیے فنڈز بھی موجود نہیں ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو ریلویز سلمان صادق کا کہنا تھا کہ معمول کے مطابق ٹرینیں چلانے کا ایندھن روزانہ کی بنیاد پر خریدا جا رہا ہے۔ ’مالی مشکلات کے باعث ایک ماہ کا ذخیرہ موجود نہیں تین دن تک کا سرکل چلا رہے ہیں۔‘

محکمہ ریلویز عام طور پر کم از کم ایک مہینے کا ایندھن اپنے ڈپوز میں رکھتا ہے۔ ایندھن اور فنڈز کی کمی کے باعث محکمہ ریلویز کو اپنی ریل گاڑیوں کو چلتا رکھنے کی خاطر پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کرنے والی سرکاری کمپنی پاکستان سٹیٹ سے روزانہ کی بنیاد پر ایندھن حاصل کرنا پڑ رہا ہے۔

ریلویز حکام کے مطابق محکمے کو اس وقت فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو صرف تین دن کے تیل کے ذخیرےکے ساتھ چلایا جا رہا ہے۔ ریلوے کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ چند روز قبل پاکستان ریلویز کے آئل ڈپو میں محض ایک روز کا ایندھن کا رہ گیا تھا، جس پر انتظامیہ نے مال بردار ٹرینوں خصوصا کراچی سے لاہور کے آپریشنز کو محدود کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان ریلویز کے پاس واجبات کی ادائیگی کے لیے 25 ارب روپے کی رقم بھی موجود نہیں ہے، ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیاں بھی فنڈز کی کمی کے باعث تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔