پاکستان کا جنگی جنوں برقرار، شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2021
پاکستان کا جنگی جنوں
پاکستان کا جنگی جنوں

 

 

نئی دہلی

معیشت کی زبوں حالی کے شکار پڑوسی ملک پاکستان  کورونا کی وبا کے اس دور میں بھی جنگی اسلحوں سے خود کو لیس کرنے میں مصروف ہے۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اس نے شاہین میزائل سیریز کے ایک جدید ورزن کا تجربہ کرنے کا دعوا کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شاہین ون اے بیلسٹک میزائل 900 کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد ویپن سسٹم کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرا میٹرز کو دیکھنا تھا۔

بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان نے اپنے ملک کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے ۔