پاکستان: اسکولوں میں قرآنی تعلیم لازمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-07-2021
نیا حکم نامہ جاری
نیا حکم نامہ جاری

 

 

 لاہور: پاکستان میں ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے ، پنجاب بھر کے اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی کر دی گئی، نوٹیفکیشن کا اطلاق نئے تعلیمی سیشن سے ہو گا۔

 پہلی سے پانچویں جماعت تک بچوں کو قرآن مجید کی تلاوت کروائی جائے گی، چھٹی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو ترجمہ کے ساتھ آیات پڑھائی جائیں گی، اساتذہ ہفتہ میں3 روز پرائمری سکول کے بچوں کو ناظرہ قرآن پڑھائیں گے۔ 

نہم سے بارہویں جماعت کے بچوں کی ہفتے میں4 کلاسز ہوں گی۔ سیکر ٹر ی سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب غلام فرید نے بتایا کہ لازمی مضامین کے علاوہ قرآن پاک کے50نمبر ہوں گے، نہم سے بارہویں جماعت کے بچوں کوبھی ناظرہ قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائیگا۔واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق سرکاری ونجی سکولز دونوں پر عائد ہو گا۔