پاکستان: اب تحریک انصاف ’حقیقی’ کی تشکیل کا اعلان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2023
پاکستان: اب  تحریک انصاف ’حقیقی’ کی تشکیل کا اعلان
پاکستان: اب تحریک انصاف ’حقیقی’ کی تشکیل کا اعلان

 

ملتان: پاکستان میں ایک بڑا سیاسی اعلان ہوا جس نے تحریک انصاف پارٹی  کو دو حصوں میں باٹ دیا ہے۔ یعنی اب عمران خان سے الگ ہوکر ایک گروپ کو کھڑا کردیا گیا ہے جس کا اعلان آج ملتان میں کیا گیا ہے ۔اب  پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے قیام کا اعلان کردیا گیا، جس کے چیئرمین راؤ یاسر ہیں۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نو مئی کو گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوا اور پھر مرکزی قیادت نے پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی حقیقی کے چیئرمین راؤ یاسر اور دیگر نے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’عمران خان کے غلط فیصلوں، انا اور یوٹرن نے ملک کو نازک حالات تک پہنچایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان میں ایسا وقوعہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکا جو ہمارے اپنوں نے کیا۔

راؤ یاسر نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’اس طرح کے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہییں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف حقیقی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔یوم تکریم شہدا پر اس کا اعلان کر رہے ہیں اور دو چار دن میں اسے رجسٹر کروائیں گے۔

میں ایسے لوگوں کو ساتھ لے کر چلوں گا جو پاکستان کے ساتھ مخلص ہوں گے۔ جو لوگ بے گناہ ہیں میں ان کے لیے تحریک چلاؤں گا اور انہیں بازیاب کرواؤں گا۔

راؤ یاسر نے کہا کہ اکتوبر یا نومبر میں جب بھی الیکشن ہوں گے۔۔۔پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے نوجوان کام کریں گے۔