پاکستان نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-10-2021
پاکستان نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکے
پاکستان نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکے

 

 

کراچی: اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لیں۔ پاکستانی وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ قرض پروگرام بحالی کے لیے پاکستان کو نئی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا اور قرض پروگرام کی بحالی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف بورڈ کرے گا۔

بجلی پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ ہے۔

آئی ایم ایف نے قرض کی فراہمی کیلئے مستثنیٰ اشیا پر17فیصد سیلز ٹیکس کی شرط رکھ دی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ٹیکس محاصل بڑھانے کے اقدامات کرے گا اور نجکاری پروگرام پرعمل درآمد یقینی بنانا ہوگا جب کہ پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق شرائط پر عمل درآمد بھی یقینی بنانا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی وزارت خزانہ کے پلان کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو معاشی اہداف پرنظرثانی کی تجویز دی ہے جب کہ شرح سودبڑھانے اور ڈالرکا مارکیٹ ریٹ مقررکرنےکی بھی شرط عائدکی گئی گئی ہے۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں اور جیسے ہی مذاکرات مکمل ہوں گے، اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔ (ایجنسی ان پٹ)