پاکستان :خیبر پختونخوا میں بارش سے 17 ہلاک

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-09-2021
خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا

 

 

پشاور:پاکستان کے شمالی علاقوں میں اتور کی صبح موسلا دھار بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔موسلا دھاربارش نے عام زندگی درہم برہم کردی ہے۔ اس کے ساتھ بڑے پیمانے پر تباہی برپا کی ہے۔

 صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں کئی مکانات بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے تباہ ہوئے۔

طورغر میں مٹی اور اینٹوں کے گھروں کے ملبے سے 11 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امدادی کارکن باقی متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ضلعے کے دور دراز گاؤں میں تین ملحقہ مکانات مکمل طور پر بہہ گئے جبکہ دیگر مکانات بھی متاثر ہوئے۔ تاہم وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئے۔

نواحی علاقوں میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک جوڑا اور ان کا بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ اس آفت میں تین مزید افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ملک کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ متاثرہ علاقے میں امدادی سامان بھیج رہے ہیں لیکن پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے ترسیل کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔