پاکستان: عمران خان نے کیادائر جیو نیوز پر ہتک عزت کا مقدمہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 17-12-2022
پاکستان: عمران خان نے کیادائر  جیو نیوز پر ہتک عزت کا مقدمہ
پاکستان: عمران خان نے کیادائر جیو نیوز پر ہتک عزت کا مقدمہ

 

 

اسلام آباد: پاکستان میں حکمران جماعت اور اپوزیشن کے ٹکراؤ کے درمیان اب عمران خان اور میڈیا کی جنگی شروع ہو گئی ہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے انہوں نے نجی نیوز چینل جیو، اینکر شاہزیب خانزادہ اور کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

ہفتے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ متحدہ عرب امارات میں ان کے وکیل حسن شاد نے یہ کیس فائل کیا-

 

عمران خان کی اس ٹویٹ پر تاحال جیو نیوز یا دیگر فریقین کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ رواں برس نومبر میں دبئی میں مقیم پاکستانی نژاد 47 سالہ تاجرعمر فاروق نے جیو ٹی وی پر اینکر شاہزیب خانزادہ کے پروگرام سمیت مختلف پاکستانی ٹی وی چینلز پر یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے فرح شہزادی (فرح خان) سے کچھ بیش قیمت اشیا خریدیں، جو سعودی فرمانروا محمد بن سلمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو بطور تحفہ دی تھیں۔

سعودی تحائف کی فروخت کے معاملے کے تناظر میں عمر فاروق، جن کا پورا نام شیخ عمر فاروق ظہور ہے، کی شخصیت اور ماضی سے متعلق بھی چہ مگوئیاں سننے میں آتی رہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور اقتدار میں غیر سربراہان مملکت سے ملنے والے تحائف کا معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بھی زیر بحث آچکا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی اس حوالے سے ایک درخواست زیر سماعت ہے جبکہ پاکستانی میڈیا بھی ماضی میں اس پر طبع آزمائی کر چکا ہے۔