پاکستان: خاتون اول کا بیٹا شراب کیس میں گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-02-2022
پاکستان: خاتون اول کا بیٹا شراب کیس میں گرفتار
پاکستان: خاتون اول کا بیٹا شراب کیس میں گرفتار

 

 

لاہور : ڈان کی خبر کے مطابق لاہور پولیس نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سابقہ ​​شادی سے تعلق رکھنے والے چھوٹے بیٹے کے خلاف  شراب رکھنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے پیر کی صبح ان کی کار سے شراب برآمد کی تھی اور محمد موسیٰ مانیکا کے ساتھ ساتھ ان کے کزن محمد احمد مانیکا (مسلم لیگ ن کے ایم این اے احمد رضا مانیکا کے بیٹے) اور ایک دوست احمد شہریار کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ 

ایف آئی آر تینوں مشتبہ افراد کے خلاف دی پروہیبیشن (انفورسمنٹ آف حدڈ آرڈر، 1979) کی ذیلی دفعہ 3، 4، اور 11 کے تحت درج کی گئی تھی جنہیں ظہور الٰہی روڈ پر پولیس چوکی عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ شہریار اسپتال میں معائنہ کے بعد نشے میں دھت پایا گیا۔

موسیٰ اور احمد کو بعد میں مانیکا خاندان کے ایک شخص کی ذاتی ضمانت پر رہا کیا گیا۔ پولیس نے برآمد شدہ شراب کے نمونے جانچ کے لیے بھیج دیے گیے ہیں۔