پاکستان ایک بار پھر بے نقاب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 06-05-2025
پاکستان ایک بار پھر بے نقاب
پاکستان ایک بار پھر بے نقاب

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
پاکستان ہمیشہ سے ہی دہشت گردوں کی پناہ گاہ رہا ہے اور اس کی فوج دہشت گردانہ حملوں کی سازشوں میں ملوث رہی ہے۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے سے متعلق ذرائع نے کئی بڑے انکشافات کیے ہیں، جنہوں نے ایک بار پھر پاکستان اور اس کی فوج کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی فوج اور دہشت گردوں کی ملی بھگت کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر میں لشکر طیبہ کے ایک دہشت گرد نے پاکستانی فوجی کے خاندان سے ملاقات کی تھی۔
پاکستانی فوج کے کیپٹن سعاد بن زبیر کے بھائی کی ایک تصویر منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں وہ لشکر طیبہ کے خطرناک دہشت گرد ابو موسیٰ کشمیری کے ساتھ کھڑا نظر آ رہا ہے۔
کیپٹن سعاد بلوچستان میں مارا گیا تھا
کیپٹن سعاد پاکستانی فوج کا اہلکار تھا اور 19 مارچ 2025 کو بلوچستان میں ہلاک ہو گیا تھا۔ لشکر طیبہ کا دہشت گرد ابو موسیٰ 22 مارچ کو سعاد کے خاندان سے ملاقات کے لیے پہنچا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 18 اپریل کو ابو موسیٰ نے راولاکوٹ میں ہندوستان مخالف اشتعال انگیز تقریر کی تھی، اور صرف چار دن بعد، یعنی 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملہ ہوا۔
دہشت گرد کے اشتعال انگیز خطاب کی ویڈیو سامنے آئی
ابو موسیٰ کی اشتعال انگیز تقریر کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں اسے کشمیر کی آزادی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ وہ اس دوران ہندوستانی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امت شاہ کو بھی کھلے عام چیلنج کرتا نظر آ رہا ہے۔
ہندوستانی تفتیشی ایجنسیاں اب اس ویڈیو کی تصدیق میں مصروف ہیں۔