پاکستان:دفاعی بجٹ 74 ارب سے زائد اضافے کے بعد 1373 ارب روپے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-06-2021
غریبی میں آٹا گیلا
غریبی میں آٹا گیلا

 

 

اسلام آباد:کل پاکستان کا بجٹ پیش ہوا جس میں دفاع پر ایک بار پھر پیسہ بہایا گیا ہے۔آئندہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں ملک کے دفاعی امور اور خدمات کے بجٹ میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

 آئندہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ کی دستاویز کے مطابق دفاعی امور اور خدمات کیلئے 1373.275 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ حیرت کی بات ہے کہ جب ملک بجلی پیدا کرنے میں ناکام ہے اور سخت گرمی کے سبب اسکولی بچے بے ہوش ہورہے ہیں ،اس وقت ملک کا دفاعی بجٹ مسلسل بڑھایا جارہا ہے۔

 گزشتہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں دفاع کا نظرثانی شدہ میزانیہ 1299.188 ارب روپے رکھا گیا تھا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 74.087 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 بجٹ دستاویز کے مطابق دفاعی انتظامیہ کیلئے 3.275 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ دفاعی خدمات کیلئے 1370 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں سے ملازمین کے اخراجات کیلئے 481.592 ارب روپے، عملی اخراجات کیلئے 327.136 ارب روپے، مادی اثاثہ جات کیلئے 391.499 ارب روپے اور تعمیرات عامہ کیلئے 169.773 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔