اسلام آباد : پاکستان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے ، تنازعات میں گھری سیاست کو پٹری پر لانے کے لیے عام انتخابات تو ہوں گے ،ساتھ ہی آئندہ عام انتخابات کی شفافیت کے مشاہدے کے لیے بین الاقوامی مبصرین کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ارکان کے علاوہ سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینیئر افسران نے بھی شرکت کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی۔
پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزارت خارجہ کو فوری طور پر تحریر کیا جائے کہ وہ بین الاقوامی مبصرین کو آئندہ عام انتخابات کی شفافیت کے مشاہدے کے لیے مدعو کرنے کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرے۔ مزید کہا گیا: ’الیکشن کمیشن آف پاکستان کھلے دروازے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور مشاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
#ECP pic.twitter.com/khI0R18wFD
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) October 3, 2023