پاکستان:۸۵ سال کی عمر میں متنازعہ ’میاں مٹھو’ کی دوسری شادی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-04-2021
مٹھوبنے دوبارہ دلہا ۔۔۔۔۔
مٹھوبنے دوبارہ دلہا ۔۔۔۔۔

 

 

اسلام آباد ۔پاکستان کے ایک سابق ممبر پارلیمنٹ نے ۸۵ سال کی عمر میں دوسری شادی کر لی ہے۔ ان سے ہم اور آپ بخوبی واقف ہیں۔جن کا نام ہےمیاں مٹھو۔۔۔۔۔۔ یعنی کہ سابق رکن قومی اسمبلی عبدالحق۔جو پاکستان میں جبرا قبول اسلام کے واقعات اور تنازعات میں ملوث رہتے ہیں۔

اخباروں میں ایسی ہی خبروں کےلئے سرخیوں میں آتے ہیں۔قبول اسلام کے بعد شادیوں کے تنازعات کی ایک طویل فہرست ہے۔ اب مٹھو نے 85 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔عبدالحق عرف میاں مٹھو کے خاندانی ذرائع نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میاں مٹھو نےجام عبدالستار ڈہرکی صاحبزادی سے شادی کی ہے۔

عبدالحق میاں مٹھو کی دوسری اہلیہ کی عمر 45سال سےزائداوربیوہ ہے۔