پاکستان: وزیر ستان میں عوامی نیشنل پارٹی لیڈر کا قتل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-03-2022
پاکستان: وزیر ستان میں عوامی نیشنل پارٹی لیڈر کا قتل
پاکستان: وزیر ستان میں عوامی نیشنل پارٹی لیڈر کا قتل

 

 

وانا (پاکستان) پاکستان میں ایک اور سیاسی قتل ہوا۔ شمالی وزیرستان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے بلدیاتی الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار جان سے گئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں دو لاشیں ملی ہیں جن میں سے ایک کا سرتن سے جدا کر دیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر شاہد علی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ میرعلی بازار میں بلدیاتی الیکشن میں میرعلی سے جنرل کونسل کے امیدوار مصور داوڑ کو اس وقت دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا جب وہ میرعلی بازار میں موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل نہیں آئی سکی ہے۔ دوسرا واقعہ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں پیش آیا جہاں دو مختلف علاقوں سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جس میں ایک کا سر تن سے جدا کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے دونوں لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی ہیں جبکہ ایف آئی آر بھی نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک لاش تحصیل برمل کے علاقے کالوشہ الگڈ میں گلا خان نامی شخص کی ملی جس کے سر کو تیز دھار آلے سے کاٹا گیا تھا۔ مارے جانے والا شخص ایک دن پہلے لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق گلا خان طالبان کے قریبی ساتھی تھے اور ان دنوں وہ طالبان کا ایک نیا گروپ سامنے لانے کی کوشش میں تھے جس کی بنیاد پر اکثر طالبان گروپس ان کے مخالف تھے۔