پاکستان:ہندو لڑکی پر پھینکا گیا تیزاب

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-02-2023
پاکستان:ہندو لڑکی پر پھینکا گیا تیزاب
پاکستان:ہندو لڑکی پر پھینکا گیا تیزاب

 

 

کراچی: پاکستان میں ہندوؤں اور سکھوں پر مظالم رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ صوبہ سندھ میں ہندو لڑکی سنیتا منور کے چہرے پر تیزاب پھینکا گیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ وہ اپنی دائیں آنکھ کی بینائی کھو چکی ہے۔ اس کے چہرے اور دونوں ہاتھوں پر شدید جلن ہے۔

سنیتا کے مطابق ایک نوجوان کامران اسے مسلسل ہراساں کر رہا تھا۔ وہ اکثر چھیڑ چھاڑ کرتا تھا۔ کامران کے گھر والوں سے شکایت کی جس پر اس نے غصے میں تیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ یکم فروری کو اپنی ملازمت سے گھر واپس آتے ہوئے کراچی کے کینٹ بس اسٹینڈ پر بس کا انتظار کر رہی تھی۔ اس کے بعد کامران پہنچ گیا اور اس پر تیزاب پھینک دیا۔ اس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

متاثرہ کی حالت میں کوئی بہتری نہیں ہے۔ پولیس نے کامران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم اسے تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ کراچی کے ایریا مجسٹریٹ فریئر خان نے متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کر لیا۔