پاکستان: ابرار الحق پریس کانفرنس کے دوران رو پڑے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-05-2023
پاکستان: ابرار الحق پریس کانفرنس کے دوران رو پڑے
پاکستان: ابرار الحق پریس کانفرنس کے دوران رو پڑے

 

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنما شمول فردوس عاشق اعوان، مراد راس، سیف اللہ نیازی اور ابرار الحق نے جمعے کو جماعت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے

پی ٹی آئی چھوڑنے کا تازہ ترین بیان گلوکار و سیاستدان ابرار الحق کی جانب سے لاہور میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں سامنے آیا ہے۔
ابرار الحق نے نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ سیاست سے بھی رخصتی کا اعلان کیا اور رو بھی پڑے۔ ان کی پریس کانفرنس سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہے
 عامر رضا خان نے ابرار الحق کے پارٹی چھوڑنے کے اعلان پر تبصرے کرنے کے لیے ان ہی گانے کا سہارا لیتے ہوئے لکھا کہ ’ابرار الحق تو پہلے دن سے کہہ رہا ہے کنے کنے جاناں اے بلو دے گھر، ٹکٹ کٹاؤ لائن بناؤ
 ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے کہا گیا کہ ’ابرار الحق اس لیے رو رہے ہیں کیونکہ ان سے زبردستی پی ٹی آئی چُھڑ وائی جا رہی ہے۔ یہ ایک افسوسناک منظر ہے لیکن ایک دن دہشت کا یہ دور ختم ہوگا