کابل ایئرپورٹ پر فائرنگ:ایک ہلاک، تین زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-08-2021
      کابل بین الاقوامی ہوائی اڈہ
کابل بین الاقوامی ہوائی اڈہ

 


 آواز دی وائس، ایجنسی

کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے شمالی دروازے پر فائرنگ سے سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار مارا گیا جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ہوائی اڈے پر مسلح افراد کی امریکی اور جرمن فوج سے بھی جھڑپ ہوئی۔

دوسری جانب افغان طالبان نے کابل کی سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانا شروع کر دی ہیں۔

طالبان کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر افراتفری کی وجہ امریکی فوجیوں کی موجودگی ہے۔

طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد ہزاروں افغان اور غیر ملکی شہری ملک سے نکلنے کے لیے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمع ہیں۔

آج ہونے والی جھڑپ میں ایک افغان محافظ مارا گیا اور تین دیگر زخمی ہوئے۔

جرمن فوج نے ٹوئٹر پر کہا کہ حملہ آوروں کی امریکی اور جرمن فوج سے بھی جھڑپ ہوئی۔

تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ مارا جانے والا محافظ طالبان کا رکن تھا یا نہیں۔

گذشتہ 15اگست2021 کو طالبان نے افغان دارالحکومت پر قبضہ کرنے کے بعد سے ہوائی اڈہ افراتفری کا منظر بنا ہوا ہے۔