ماسکو:ڈوبھال کی روس کے نائب وزیراعظم سے ملاقات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 18-08-2022
 ماسکو:ڈوبھال کی روس کے نائب  وزیراعظم  سے ملاقات
ماسکو:ڈوبھال کی روس کے نائب وزیراعظم سے ملاقات

 

 

نئی دہلی: قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھا ل اور روس کے نائب وزیر اعظم ڈینس مانتوروف نے جمعرات کو بیرونی خلا کے پرامن استعمال میں تجارت اور تعاون کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ مانتوروف نے جو صنعت و تجارت کے وزیر بھی ہیں ڈوبھال سے روس-ہندستان بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے ملاقات کی۔

روس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ، دونوں رہنماؤں نے "تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی ترقی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون سے متعلق موجودہ امور پر تبادلہ خیال کیا، بیرونی خلا کے پرامن استعمالپر بھی بات ہوئی ہے- منتوروف نے کہا، "میں سمجھتا ہوں کہ بین الحکومتی کمیشن کے طریقہ کار کو زیادہ سے زیادہ حد تک استعمال کرنا ضروری ہے تاکہ بورڈ میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط کیا جا سکے۔ اس ملاقات کے بارے میں ہندوستان کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ ڈوبھال روس کے دو روزہ غیر اعلانیہ دورے پر تھے، اور بدھ کو اپنے روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشیف کے ساتھ دوطرفہ سیکورٹی تعاون سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔