پاکستان سے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا: ترجمان دفتر خارجہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-09-2022
پاکستان سے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا: ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان سے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا: ترجمان دفتر خارجہ

 

 

اسلام آباد:پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کسی بھی پاکستانی وفد کے اسرائیل کے دورے کی سختی سے تردید کی ہے۔ جمعرات کو میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ ’جس دورے کی بات کی جا رہی ہے وہ ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے تحت کرایا گیا جس کا دفتر پاکستان میں نہیں

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’مسئلہ فلسطین پر پاکستان کی پوزیشن واضح ہے جس میں کوئی ابہام نہیں۔’ ’ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس پر پوری قوم کا مکمل اتفاق ہے۔

ترجمان کے مطابق ’پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔‘ ’اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد، قابل عمل اور متصل فلسطینی ریاست کا قیام اور اس کا دارالحکومت القدس خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔‘