نائجیریا کا جہاز تباہ۔فوجی سربراہ ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2021
ہلاک ہونے والے نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ابراہیم اتاہیرو
ہلاک ہونے والے نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ابراہیم اتاہیرو

 

 

نئی دہلی

نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ابراہیم اتاہیرو پلین کریش میں ہلاک ہو گیے ہیں۔ وہ ریاست کاڈونا کے سرکاری دورے پر تھے جہاں ان کا جہاز گر کر تباہ ہو گیا ۔ کاڈونا ریاست پچھلے کئی سالوں سے شورش کا شکار رہی ہے ۔

نائیجیریا کی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ کاڈونا ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کے محرکات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ یہ واقعہ ابوجا ایئرپورٹ کے بالکل باہر نائیجیرین ایئر فورس کا چھوٹا مسافر طیارہ انجن بند ہونے کے باعث گر کر تباہ ہونے کے واقعے کے تین ماہ بعد پیش آیا، اس وقعے میں جہاز میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

نائیجیریا کے صدر محمد بُحاری نے شدت پسندوں اور دیگر مسلح گروپوں کی طرف سے پرتشدد واقعات پر سالوں سے تنقید کے بعد جنوری میں ابراہیم اتاہیرو کا دیگر ملٹری سربراہان کے ساتھ تقرر کیا تھا۔ اس حادثے میں جہاز کے عملے سمیت دیگر 10 افسران بھی ہلاک ہوئے۔