متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے نئے کیسزمیں اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

دبئی

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز پھر بڑھنے لگے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 512 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

نئے مریضوں کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہے، ان کی حالت اور انہیں مکمل علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

نئے کیسز کے بعد ملک میں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 619 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید ایک لاکھ 78 ہزار 528 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

اسی عرصے کے دوران تین زیرعلاج مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 654 ہوگئی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)