مکہ سے ایک لاکھ 28 ہزار ٹن کچرا ہٹا دیا گیا:وزیر بلدیات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-07-2022
 مکہ سے ایک لاکھ 28 ہزار ٹن کچرا ہٹا دیا گیا:وزیر بلدیات
مکہ سے ایک لاکھ 28 ہزار ٹن کچرا ہٹا دیا گیا:وزیر بلدیات

 

 

سعودی عرب میں میونسپل اور دیہی امور اور ہاؤسنگ کے وزیر ماجد الحقیل نے حجاج کی صحت، حفاظت اور آرام کے تحفظ کے لیے وزارت بلدیات کے منصوبے کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارتِ نے حجاج کی خدمت کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے اقدامات اور طریقہ کار کا ایک نظام تیار کیا ہے۔ وزارت بلدیات کا ایکشن پلان جسے وزارت بلدیات کے اداروں سیکرٹریٹ، ذیلی میونسپلٹیز اور سپورٹرزتنظیموں کے 22 ہزار کارکنوں نے نافذ کیا۔ اس دوران مقدس مقامات میں 28 میونسپل سروسز سینٹرزقائم کیے گئے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یکم سے 10 ذی الحج کے دوران مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات سے ایک لاکھ 28 ہزار ٹن فضلہ ہٹایا گیا۔ صفائی کے عمل میں13549 سپروائزرز، مبصرین، ڈرائیورز اور کلینرز نے ان کوششوں میں حصہ لیا۔ اس دوران فضلہ ٹھکانے لگانے کے لیے 912 آلات کا استعمال عمل میں لایا گیا۔ حجاج کی موجودگی میں یہ کام 24 گھنٹے کیا جاتا تھا۔

وزیر الحقیل نے عندیہ دیا کہ وزارت بلدیات نے حج کے موسم سے ہم آہنگ رہنے کے لیے خدمات کا ایک پیکج جاری کیا ہے، جس میں موبائل لیبارٹری سروس کا آغاز بھی شامل ہے۔اس میں خوراک اور پانی کے نمونے حاصل کرنے اور ان کا تجزیہ کرنے کے متعدد کام انجام دیے گئے ہیں۔