میانمار :فوج کے ہاتھوں 20 ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-06-2021
میانمار میں فوجی حکومت کی زیادتیاں جاری
میانمار میں فوجی حکومت کی زیادتیاں جاری

 

 

 ینگون:میانمار میں فوجی حکومت کی زیادتیاں جاری ہیں ۔ میانمار کے ایک گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران فوجی اہلکاروں اور علاقہ مکینوں کے درمیان تصادم میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کسانوں تھے ۔

میانمار کے ڈیلٹا ریجن کے ایک گاؤں میں اسلحے کی تلاش کے لیے فوج نے آپریشن کیا جس کے دوران سخت مزاحمت کا سامنا رہا۔ سرچ آپریشن کے دوران دیہاتیوں نے بھی فوج پر فصل کاٹنے والے تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔

فوجی قیادت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جھڑپ میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تاہم معزول حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 کسان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

گاؤں کے اسپتال میں 15 سے زائد لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جارہی ہیں۔ کسان رہنماؤں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے بہانے کسانوں کی نسل کشی کی گئی۔

واضح رہے کہ میانمار میں رواں سال فروری کو فوج نے حکمراں آنگ سان سوچی کو گرفتار کرکے ملکی اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی تھی جس کے بعد سے ملٹری قیادت کو عوامی سطح پر مزاحمت کا سامنا ہے۔