مائیکروسوفٹ کے سی ای او کا جوان سال بیٹا نہیں رہا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-03-2022
مائیکروسوفٹ کے سی ای او کا جوان سال بیٹا نہیں رہا
مائیکروسوفٹ کے سی ای او کا جوان سال بیٹا نہیں رہا

 


نیویارک: مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ستیہ نڈیلا کا 26 سالہ بیٹا زین چل بسا۔

ستیہ اور انو نڈیلا کا بیٹا زین نڈیلا دماغ کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوا تھا، بتایا جارہا ہے کہ زین زہنی معذور تھا۔

کمپنی نے اپنے ایگزیکٹو اسٹاف کو ایک ای میل کے ذریعے سی ای او کے بیٹے کی اچانک موت کے حوالے سے بتایا۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنے ایگزیکٹوز سے کہا ہے کہ وہ نڈیلا کے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

خیال رہے کہ 54 سالہ ستیہ نڈیلا نے 2014 میں مائیکروسافٹ کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا، اس کے بعد سے انہوں نے کمپنی کو ایسے پروڈکٹس ڈیزائن کرنے کی طرف گامزن کیا جو معذور صارفین کو مدد فراہم کریں۔