میانمار کے 37 شہروں میں مارشل لاء کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-02-2023
میانمار کے 37 شہروں میں مارشل لاء کا اعلان
میانمار کے 37 شہروں میں مارشل لاء کا اعلان

 

 

  ینگون:مشرقی ایشیائی ملک میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل نے چار جنوبی علاقوں کے 37 شہروں اور چار ریاستوں میں مارشل لاء کا اعلان کیا ہے -

جمعرات کی رات کونسل کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق، 37 شہر ساگینگ ریجن سے، 11 چِن ریاست سے، سات میگ وے اور باگو ریجن سے پانچ پانچ، کیاہ ریاست سے چار، تنینتھائی ریجن اور کائین اور مون ریاست سے بالترتیب دو دو ہیں۔ کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ کونسل نے متعلقہ فوجی کمانڈکے کمانڈروں کو سیکیورٹی، قانون کی حکمرانی اور امن برقرار رکھنے کے لیےانتظامی اور عدالتی اختیارات دیے۔ یہ قدم ملک کی جانب سے ہنگامی حالت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔