لاہور: کیوں نظر آئے قذافی اسٹیڈیم میں کوہلی کے پوسٹر

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-02-2022
لاہور: کیوں نظر آئے قذافی اسٹیڈیم میں کوہلی کے پوسٹر
لاہور: کیوں نظر آئے قذافی اسٹیڈیم میں کوہلی کے پوسٹر

 

 

لاہور :  پاکستان میں کرکٹ کا میلہ پاکستان سپر لیگ جاری ہےمگر اس میں جمعہ کو ایک دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا  جو قذافی اسڈیڈیم میں ہندوستان کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی کے پوسٹر نظر آئے۔

پی ایس ایل کے ایک میچ کے دوران ایک کرکٹ فین ویراٹ کوہلی کی ایک بڑی سی تصویر لے کر لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پہنچ گئے۔

جس پر لکھا تھا ’میں پاکستان میں آپ کی سینچری دیکھنا چاہتا ہوں۔ ان کی یہ تصویر پاکستانی اسپورٹس جرنلسٹ سویرا پاشا نے ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا ’پاکستان وراٹ کوہلی کی سینچری اپنے بیک یارڈ میں دیکھنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ پچھلے برس ٹی20 ورلڈکپ میں ہوا تھا اور یہ میچ پاکستان باآسانی 10 وکٹوں سے جیت گیا تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان آخری دو طرفہ سیریز تقریباً 10 سال پہلے ہندوستان میں ہی کھیلی گئی تھی۔

 اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کا سامنا صرف آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں ہی ہوتا ہے لیکن پھر بھی مداح ہیں کہ آس لگائے بیٹھے ہیں کہ انہیں جلد ہی دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی کرکٹ سیریز دیکھنے کو ملے گی۔ 

سابق انڈین کپتان ویراٹ کوہلی کے پرستاروں کی دنیا بھر میں تعداد اگر کروڑوں میں ہوگی اور وہ ہر میچ میں ان سے بڑی اننگز کھیلنے کی توقع رکھتے ہیں۔

کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی آخری سینچری نومبر 2019 میں بنائی تھی۔ پاکستان میں ان کے کچھ ایسے فینز بھی ہیں جو اپنے پسندیدہ کھلاڑی وراٹ کوہلی کو اپنے ہی ملک میں سینچری بناتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر دیگر صارفین بھی پاکستان کے قذافی سٹیڈیم میں ویراٹ کوہلی کی تصویر دیکھ حیران ہوئے۔سر سیٹھ عبداللہ‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے لکھا کہ ’پی ایس ایل میں ایک ویراٹ کوہلی کا فین بلکل محفوظ ہے، کوئی انہیں دھمکیاں یا ہندوستان جانے کو نہیں کہے گا کیونکہ ہم ایک ایسی قوم ہیں جس کا دل بہت بڑا ہے۔انہوں نے مزید لکھا ’ذرا سوچیے ایک انڈین اگر آئی پی ایل یا کسی اور ایونٹ میں کسی پاکستانی کھلاڑی کا بینر لیا کھڑا ہوتا تو کیا ہوتا؟