کابل : روسی سفارتخانے پر حملہ، عملے کے 20 افراد ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
کابل : روسی سفارتخانے پر حملہ، عملے کے 20 افراد ہلاک
کابل : روسی سفارتخانے پر حملہ، عملے کے 20 افراد ہلاک

 

 

کابل :روس کے سفارتخانہ کے قریب دھماکے سے سفارتی عملے کے 20افراد ہلاک ہو گئے جبکہ واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کابل میں روسی سفارتی مشن کے قریب حملے کے بارے میں ماسکو میں وازرت خارجہ نے بیان جاری کر کے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔ روس کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ’کابل میں دن دس بج کر 50 منٹ پر نامعلوم عسکریت پسند نے روسی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کے داخلی دروازے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اس حملے کے نتیجے میں روس کے ڈپلومیٹک مشن کے دو ملازمین ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔‘ خیال رہے کہ کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان میں چند ملکوں کے سفارتی مشن ہی کام کر رہے ہیں جن میں روس بھی شامل ہے۔