اسرائیلی فوج کی کارروائی میں حماس کے 5 کارکنان جاں بحق

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-09-2021
اسرائیلی فوج کی کارروائی میں حماس کے 5 کارکنان جاں بحق
اسرائیلی فوج کی کارروائی میں حماس کے 5 کارکنان جاں بحق

 

 

آواز دی وائس، ایجنسی

اسرائیلی فوج نے کہا کہ آپریشن میں حماس کا سیل تباہ کردیا گیا اور مشتبہ کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقبوضہ مغربی پٹی میں اسرائیلی فورسز اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان تصادم کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی جاں بحق جبکہ 2 اسرائیلی شدید زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا تھا تشدد کا آغاز اسرائیلی فوج اور خصوصی پولیس یونٹ کی جانب سے رات گئے کیے گیے آپریشن کے بعد ہوا، آپریشن میں حماس کا سیل تباہ کردیا گیا اور مشتبہ کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ کارروائیاں، جن میں اسرائیلی فوج حماس کے متعدد مشتبہ کارکنان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتی ہے، فلسطینی سرزمین پر حالیہ ہفتے ہونے والے شدید تصادم میں سے تھیں جس پر صیہونی ریاست نے 1967 سے قبضہ کیا ہوا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فائرنگ سے 5 فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جن میں سے دو جنین کے قریب جب کہ تین بدو کے علاقے میں جاں بحق ہوئے، جو رام اللہ اور مقبوضہ بیت المقدس کے درمیان متعدد دیہاتوں پر مشتمل ہے۔

بدو علاقے میں مقیم 44 سالہ آید شماسنہ کا کہنا تھا کہ 'گولیوں کی آواز' تقریباً 4 بجے رات سنی گئی جس کے بعد 'بڑے دھماکے' ہوئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ 'حماس کے کارکنان کو پکڑنے کے لیے بیک وقت پانچ آپریشنز کیے گئے جن میں اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں مزاحتمی تنظیم کے 5 کارکنان جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد کو گرفتار کرلیا گیا'۔

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے مغربی کنارے کے لیے اسرائیل میں زیادہ تر استعمال ہونے والے تورات میں موجود ناموں کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی کہ 'اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے رات گئے جوڈیا اور سماریہ میں حماس کے کارکنان کے خلاف کارروائی کی جو اس وقت حملہ کرنے والے تھے'۔