عراق: کورونا اسپتال میں آگ، 82 ہلاک ، 100 سے زیادہ زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-04-2021
آگ آکسیجن کا ایک سلینڈر پھٹنے سے لگی۔
آگ آکسیجن کا ایک سلینڈر پھٹنے سے لگی۔

 

 

بغداد

 بغداد کے ایک کورونا اسپتال کے انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 82 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

: مقامی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی دارالحکومت کے ابن ال خطیب اسپتال میں آگ آکسیجن ٹینک پھٹنے سے لگی۔ شہری دفاع کے حکام کے مطابق آگ تیزی سے پھیلی کیونکہ اسپتال میں آگ سے تحفظ کا کوئی نظام موجود نہیں تھا اور خراب ٹوٹی پھوٹی چھتوں کے باعث آگ آتش گیر مصنوعات تک باآسانی پھیل گئیں۔

ایک نیوز ایجنسی کے مطابق آگ آکسیجن کا ایک سلینڈر پھٹنے سے لگی۔

آگ کورونا intensive کیئر یونٹ میں لگی ہے۔

آگ کی وجہ سے 30 افراد زخمی ہو گئے، فائر بریگیڈ حکام آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

نیوز پورٹل بغداد الیوم نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آکسیجن سلینڈر میں دھماکہ ہونے سے آگ لگ گئی۔

(ایجنسی ان پٹ)