ایران روس کو مسلح ڈرون فراہم کرنے کے لیے تیار: امریکہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-07-2022
 ایران روس کو مسلح ڈرون فراہم کرنے کے لیے تیار: امریکہ
ایران روس کو مسلح ڈرون فراہم کرنے کے لیے تیار: امریکہ

 


واشنگٹن: ایران روس کویوکرین میں استعمال کے لیے بڑی تعداد میں اپنے ساختیڈرون مہیا کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں تربیتی سیشن اسی ماہ جولائی میں ہوں گے۔ یہ بات ایک سینئیر امریکی افسر اور قومی سلامتی کے امریکی مشیر جیک سلیوان نے گذشتہ روز کہی ہے۔

امریکی سینئیر افسر نے کہا '' ہماری معلومات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ ایرانی حکومت روس کو کئی سو ڈرون دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے روسیوں کے لیے تربیتی امور اسی ماہ مکمل ہو جائیں گے۔''

تاہم قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا '' یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ ابھی تک ایران نے روس کو کوئی ڈرون بھیجا یا نہیں۔

تاہم یہ اس امر کی ایک مثال ہے کہ روس کس طرح ایران ایسے ملکوں کی صلاحیتوں کی طرف دیکھ رہا ہے جو پہلے ہی سعودی عرب کے خلاف حملوں میں استعمال کر چکا ہے ۔