ایران میں سات امیدواروں کو صدارتی انتخاب لڑنے کی منظوری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2021
ایران میں سات صدارتی امیدواروں کو صدارتی
ایران میں سات صدارتی امیدواروں کو صدارتی

 

 

تہران

ایران میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے سات امیدواروں کو منظوری دی گئی ہے۔

ایران کی الیکشن گارجین کونسل کے ترجمان عباس علی نے یہ اطلاع دی۔ عباس علی نے کہا کہ مجموعی 590 امیدواروں میں سے صرف 7 امیدواروں کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی منظوری ملی۔ تاہم انہوں نے ان امیدواروں کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔

دریں اثنا ایران انٹرنیشنل ٹیلی ویژن نے آج جاری ہونے والی امیدواروں کی سرکاری فہرست کے حوالے سے بتایا کہ منظوری پانے والوں میں تین اہم دعویداروں سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد، ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر علی لاریجانی اور ڈپٹی اسپیکر اسحاق جہانگیری کے نام شامل نہیں ہیں۔

اس دوران سرکاری عہدیداروں نے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے انتخابات میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ایران میں صدارتی انتخابات آئندہ ماہ 18 جون کو ہوں گے۔ (ایجنسی ان پٹ )