سعودی ویزا کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ ضرورت نہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-11-2022
 سعودی ویزا کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ ضرورت نہیں
سعودی ویزا کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ ضرورت نہیں

 

 

نئی دہلی: ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات میں جمعرات کو ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو اب ملک کا ویزا حاصل کرنے کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پی سی سی) جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

دہلی میں سعودی سفارت خانے نے ٹویٹ کیا کہ سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو دیکھتے ہوئے، مملکت نے ہندوستانی شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ جمع کرنے سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

سفارت خانے کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو ویزا کے حصول کے لیے اب پی سی سی جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ سفارت خانہ سعودی عرب میں پرامن طریقے سے رہنے والے 20 لاکھ ہندوستانی شہریوں کے تعاون کی تعریف کرتا ہے۔