دنیا میں ہندوستان سب سے محفوظ ملک : افغان اداکارہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-08-2021
افغان اداکارہ ملیشا حنا خان
افغان اداکارہ ملیشا حنا خان

 


آواز دی وائس، ایجنسی

 افغانستان کی معروف اداکارہ ملیشا حنا خان اپنے ملک پر طالبان کے دوبارہ قبضہ کے بعد رفیوجی کی حیثیت سے نکل گئی ہیں۔

انہوں نے ملک چھوڑنے کے بعد ہندوستان کو یاد کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ سرزمین سب سے زیادہ محفوظ اور پر سکون ہے۔

متحدہ عرب امارات کے دبئی جانے کے بعد وہ مسلسل طالبان پر تنقید کر رہی ہیں۔

انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ افغان خواتین مسلسل طالبان کے ظلم کا شکار ہو رہی ہیں، ان کی اجتماعی آبرو ریزی کی جا رہی ہے۔ وہ طرح طرح سے افغان خواتین پر ٹارچر کر رہے ہیں۔ 

انھوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ  ہمدری کی جائے۔

انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ان کے خاندان کے چار افراد کو طالبان نے ہلاک کر دیا ہے۔

انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں شلپا سیٹی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ہندوستان دنیا میں کئی دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ محفوظ جگہ ہے۔


خیال رہے کہ اس سے قبل افغان پاپ سنگر آریانہ سعید امریکی فوجی طیارے کے ذریعے افغانستان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔ ترکی پہنچ کر ایک بیان میں آریانہ نے کہا کہ کچھ دنوں کی پریشانی کے بعد اب وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

امریکی شہری کابل ایئرپورٹ سے دور رہیں، امریکی سفارت خانہ افغانستان کے دارالحکومت کابل ایئرپورٹ کے اردگرد سیکیورٹی صورت حال کے سبب امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

جس میں کہا گیا ہےکہ امریکی شہری کابل ایئرپورٹ سے دور رہیں، صرف امریکی حکومتی نمائندے کی ہدایات پر کابل ایئرپورٹ کا رخ کریں۔

امریکی سفارتخانے نے اپنی ٹریول ایڈوائزری میں کہا ہے کہ امریکی شہری کابل ایئرپورٹ آنے سے گریز کریں، کابل ایئرپورٹ کے گیٹس کے باہر ممکنہ سیکیورٹی خطرات ہیں۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی حکومتی نمائندے کی ہدایات ملنے کے بعد ایئرپورٹ آئیں۔

دوسری جانب چین نے افغانستان میں اپنے شہریوں کو اسلامی رسم و رواج کی پابندی کی ہدایات دیتے ہوئے افراتفری والے مقامات سے دور رہنے کا کہا ہے۔