ہندوستان میں افغانستان پر اجلاس:پاکستان کا فرار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-11-2021
ہندوستان میں افغانستان پر اجلاس:پاکستان کا فرار‘
ہندوستان میں افغانستان پر اجلاس:پاکستان کا فرار‘

 

 

اسلام آباد: افغانستان پر ہندوستان کی پہل پر پاکستان نے فرار اختیار کرلی ہے۔ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر میں ہونے والے نیشنل سکیورٹی اجلاس میں پاکستان شرکت نہیں کرے گا۔

پاکستان کےڈاکٹر معید یوسف اب اپنی ذلت مٹانے کے لیے گھناونے الزامات عائد کررہے ہیں۔انہوں نے ہندوستان پرالزام عائد کیا کہ ’خطے میں بگاڑ پیدا کرنے والا امن قائم کرنے والا نہیں ہو سکتا۔

اسلام آباد میں منگل کو ازبکستان کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات

کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔

 ایک سوال کا جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’افغانستان کے معاملے پر بھارت میں ہونے والے نیشنل سکیورٹی اجلاس میں شرکت کرنے نہیں جا رہا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ ’پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ افغان جنگ سے پاکستان براہ راست متاثر ہوا ہے جبکہ پاکستان کی معیشت کو 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔‘ -

معید یوسف بھی گھوم پھر کر کشمیر پہنچ گئے اور کشمیر کا راگ الاپنے لگے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اور توسیع پسندانہ عزائم پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے۔

 انہوں نے ازبکستان کے وفد سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور ازبکستان نے افغانستان کے اہم معاملات پر اتفاق کیا ہے۔

’افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور ازبکستان دونوں کا یکساں موقف ہے کہ پوری دنیا کو افغان حکومت کے ساتھ تعمیری رابطے میں رہنا چاہیے تاکہ وہاں کسی انسانی بحران سے بچا جا سکے۔‘

 انہوں نے عالمی معیشتوں پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے میں افغان عوام کی مدد کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف الزام عائد کر چکے ہیں کہ بھارت کے اندر داعش کے تربیتی کیمپس موجود ہیں۔