ہند۔بنگلہ دیش فضائیہ کے سربراہوں کی ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-12-2021
ہند۔بنگلہ دیش فضائیہ کے سربراہوں کی ملاقات
ہند۔بنگلہ دیش فضائیہ کے سربراہوں کی ملاقات

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

 نئی دہلی:بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ شیخ عبدالحنان نے پیر کو اپنے ہندوستانی ہم منصب ائیر چیف مارشل وی آر چوہدری سے ملاقات کی اور دو طرفہ دفاعی تعاون  پر تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستانی فضائیہ نے ٹویٹ کیا کہ ایئر چیف مارشل شیخ عبدالحنان، چیف آف ایئر اسٹاف، بنگلہ دیشی فضائیہ نے آج ایئر فورس ہیڈ کوارٹر میں ایئر چیف مارشل وی آر چودھری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

حنان ہندوستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔  حال ہی میں رام ناتھ کووند 50ویں وجے دیوس کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پر تھے۔

یہ دورہ 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جدوجہد کے دوران دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ قربانی کی 50ویں سالگرہ کے پیش نظر تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے 26 اور 27 مارچ2021 کو بنگلہ دیش کا تاریخی سرکاری دورہ کیا تھا۔