ہم بھی امن چاہتے ہیں ۔ عمران کا مودی کو جواب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-03-2021
عمران نے کہا ۔۔ شکریہ جناب
عمران نے کہا ۔۔ شکریہ جناب

 

 

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پاکستان پر لکھے گئے مبارک باد کے خط پر آج پاکستان کے ہم منصب عمران خان نے جوابی خط میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خط لکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ معمول کا خط ہے اور جب کسی کی جانب سے تہنیتی پیغامات آتے ہیں تو شکریہ کا جوابی خط بھی لکھا جاتا ہے۔

یہ سفارتی آداب ہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم نے اپنے خط میں لکھا کہ ’پاکستانی عوام یہ دن اپنے آباؤ اجداد کی اس بصیرت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مناتے ہیں، جس کے تحت انہوں نے ایک آزاد ملک کا خواب دیکھا تھا۔وزیر اعظم کے مطابق پاکستانی عوام بھی اپنے تمام ہمسایوں بشمول ہندوستان کے ساتھ پر امن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

ساتھ ہی عمران حان نے لکھا ہے کہ ہمارا یقین ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام تمام مسائل بشمول مسئلہ کشمیر کو حل کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے ان مسائل کے نتیجہ خیز حل کے لئے سازگار ماحول قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں ہندوستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔