دلیپ کمار کی سخاوت ہمیشہ یاد رہے گی: عمران خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-07-2021
عمران خان اور دلیپ کمار
عمران خان اور دلیپ کمار

 

 

 شہنشاہ جذبات یوسف خان عرف دلیپ کمار نے آج ساڑھے سات بجے صبح 98 سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کیا۔۔

ان کے انتقال سے ہندوستانی فلم انڈسٹری کا ایک دور ختم ہوگیا۔چہار جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑوسی ملک پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ دلیپ کمار (یوسف خان ) بہترین شخصیت کے مالک اداکار تھے۔

 

انھوں نے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت رنج ہوا۔ جب میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کے لئے فنڈ جمع کر رہا تھا۔ انھوں نے اس میں اپنا بھرپور تعاون دیا تھا۔ اس کے لیے انھوں نے جو فیاضی دکھائی تھی، اسے میں کبھی نہیں بھول سکتا۔یہ بہت مشکل وقت ہے۔پاکستان اور لندن میں ان کی موجودگی کے دوران بڑی رقوم جمع ہوئی تھیں۔

 

وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی لکھا کہ اسپتال کے لیے ابتدائی فنڈ کا دس فیصد حصہ ان کے تعاون اور ان کی کوششوں سے جمع ہوا تھا۔