امید ہے شہباز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہونگے، شاہد آفریدی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-04-2022
امید ہے شہباز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہونگے، شاہد آفریدی
امید ہے شہباز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہونگے، شاہد آفریدی

 

 

اسلام آباد : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔

شاہد آفریدی نے اپنے بیان کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ خیال رہےکہ شہباز شریف ایوان میں 174 ووٹ لےکر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔