ہبل نے اب تک کا سب سے دورافتادہ ستارہ دریافت کیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 31-03-2022
ہبل نے اب تک کا سب سے دورافتادہ ستارہ دریافت کیا
ہبل نے اب تک کا سب سے دورافتادہ ستارہ دریافت کیا

 

 

پیرس:ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے سب سے دور انفرادی ستارے کو دریافت کیا ہے جس کی روشنی کو زمین تک پہنچنے میں 12.9 بلین سال لگیں گے۔

یوروپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے ) نے یہ اطلاع دی ہے۔

ای ایس اے نے بدھ کو ایک بیان میں کہا، "ناسا/ای ایس اے ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک غیر معمولی نیا معیار قائم کیا ہے۔"

اس ستارے کی روشنی کا پتہ لگایا جو کائنات کی پیدائش کے اربوں سال بعد بگ بینگ کے وقت موجود تھا، جو اب تک مشاہدہ کیا گیا اور یہ سب سے دور انفرادی ستارہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہبل ناسا اور ای ایس اے کا مشترکہ منصوبہ ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی خلائی دوربینوں میں سے ایک ہے، جسے 1990 میں لانچ کیا گیا تھا۔ (ایجنسی)