حجاب تنازعہ: اب طالبان بھی بولے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-02-2022
حجاب تنازعہ: اب طالبان بھی بولے
حجاب تنازعہ: اب طالبان بھی بولے

 

 

کابل: حجاب تنازعہ پر اب افغانستان میں طالبان بھی بیدار ہوگئے ہیں۔ جہاں خواتین کا مستقبل خود داو پر ہے۔جہاں طالبان نے خواتین کی زندگی کو محدود کردیا ہے جس پر دنیا کو تشویش ہے۔ مگر اب طالبان بھی حجاب پر بات کررہے ہیں۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی کا کہنا ہے کہہندوستانی طالبہ نے ثابت کردیا کہ حجاب عربی یا ایرانی ثقافت نہیں بلکہ اسلامی اقدار ہے۔ طالبان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نےحجاب کے معاملے پرحجاب مخالفوں کومنہ توڑ جواب دینے والی مسلمان لڑکی مسکان خان کے بارے میں ٹویٹ میں کہا کہ ہندوستان میں حجاب کے لئےمسلمان لڑکیوں کی جدوجہد نے واضح کردیا کہ یہ عربی، ایرانی،مصری یا پاکستانی ثقافت نہیں بلکہ اسلامی اقدار ہے۔

طالبان کے نائب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھرخاص طورپرسیکولرممالک میں مسلمان خواتین حجاب کا مختلف انداز میں دفاع کررہی ہیں۔ نائب ترجمان طالبان حکومت انعام اللہ سمنگانی نے مسکان خان کی تصویربھی شئیرکرائی اورہیش ٹیگ مسکان بھی استعمال کیا۔