حرم شریف : صحن مطاف میں دھوپ سے بچنے کے لیے بھائی کا سایہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2022
حرم شریف : صحن مطاف میں دھوپ سے بچنے کے لیے بھائی کا سایہ
حرم شریف : صحن مطاف میں دھوپ سے بچنے کے لیے بھائی کا سایہ

 

 

مکہ : رمضان المبارک کا ماہ جاری ہے اور کورونا دور کے بعد سعودی عرب میں عبادت گزاروں یا زائرین کی واپسی ہوئی ہے۔ جہاں ہر پل کوئی نہ کوئی روحانی منظر نظر آتا ہے۔ اب ایک  اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔

مسجد حرام میں عمرے کی ادائیگی کے دوران صحن مطاف میں ایک خاتون اورمرد کی تصویرغیرمعمولی طورپروائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ خاتون نے چند لمحوں کے لیے دھوپ کی تمازت سے بچنے کی خاطرمرد کی اوٹ لے لی تاکہ کچھ ہی دیرکے لیے صحیح مگردھوپ کی شدت سے بچا جاسکے۔

العربیہ نیٹ کے مطابق مسجد الحرام کے صحن مطاف میں لی گئی تصویر کوسوشل میڈیا پرکافی پذیرائی ملی ۔ لوگوں کی اکثریت نے مرد کو خاتون کا شوہرقراردیا ۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی تصویر کے بارے میں وضاحت اس وقت سامنے آئی جب تصویر کی مرکزی کردار خاتون نے اپنے بارے میں بتایا کہ وہ فلسطینی ہیں اورامریکہ میں مقیم ہیں جہاں سے عمرہ کی ادائیگی کےلیے ارض مقدس اپنے بھائی کے ہمراہ آئی تھی۔

خاتون نے اپنے انسٹاگرام پرمزید بتایا کہ امریکہ میں نیوٹیرشن کے طورپرخدمات انجام دیتی ہیں ۔ خاتون جن کا نام ’عبیرنجار‘ ہے نے انسٹاگرام اکاونٹ پرمزید کہا کہ وہ مختصردورے پرعمرہ کےلیے ارض مقدس پہنچی تھی جہاں قیام کے آخری روز وہ اپنے بھائی کیے ہمراہ عمرہ ادا کرنے گئی اسی دوران سعودی فوٹوگرافر نے لاعلمی میں یہ تصویر بنائی۔

تصویر وائرل ہونے کے بعد اس کے بارے میں علم ہوا۔ واضح رہے اس سے قبل بھی اسی قسم کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک خاتون مسجد الحرام کے باہرصحن میں نماز ادا کرنے والے اپنے شوہرکو دھوپ کی تمازت سے محفوظ رکھنے کیے اپنی اووڑ ییش کرتی رہی۔