جرمنی :عمر شریف کی ائیر ایمبولینس کی 4 آزمائشی پروازیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-10-2021
عمر شریف کی ائیر ایمبولینس
عمر شریف کی ائیر ایمبولینس

 

 

 پاکستانی اداکار عمر شریف کو کراچی سے امریکا لے جانے کے دوران جرمنی میں فنی خرابی کا شکار ائیرایمبولینس کا طیارہ اب تک 4 آزمائشی پروازیں کرچکا ہے جبکہ پاکستانی کامیڈین بدستور جرمنی کے اسپتال میں داخل ہیں۔- 28 ستمبر کو اداکار عمر شریف کو ائیر ایمبولینس کی پرواز آئی ایف اے 1264 سے امریکا روانہ کیا گیا۔

- ایف اے آئی رینٹ اے جیٹ کمپنی کے تحت یہ پرواز  رجسٹریشن کے بمبارڈیئر ڈریم لائنر 604 طیارے نے کی ،کراچی سے واشنگٹن کیلئے اس پرواز کا پہلا اسٹاپ جرمنی میں اس ائیر ایمبولینس کمپنی کا ہیڈکوارٹر نیورمبرگ تھا، جہاں لینڈنگ کے بعد طیارے میں سوار مریض عمر شریف کو تھکاوٹ اور ہلکے بخار کا کہہ کر نیورمبرگ کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

اگلے روز اس طیارے میں فنی خرابی کی اطلاع ملی اور بتایا گیا کہ اس خرابی کی وجہ سے طیارہ نائٹ لینڈنگ اور ٹیک آف کی سہولت سے محروم تھا۔

 کمپنی ذرائع کے مطابق اگلے روز طیارے کی معمولی نوعیت کی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی تھی۔

- 30 ستمبر کو اس طیارے نے پرواز  کے طور پر صبح 10:05 بجے نیورمبرگ سے قریب ترین 15منٹ کے ہوائی فاصلے پر واقع گیبیل اسٹیڈ ائیرپورٹ کیلئے آزمائشی اُڑان بھری مگر طیارہ وہاں لینڈ نہ کرسکا اور کچھ دیر فضا میں چکر کاٹنے کے بعد اُڑان کے 50 منٹ بعد واپس نیورمبرگ اتر گیا۔

 جس کے بعد اسی فلائٹ نمبر کے ساتھ اس طیارے نے اسی روز 11:13 پر نیورمبرگ ائیرپورٹ سے پھر اُڑان بھری اور 21 منٹ کی آزمائشی پرواز کے بعد 11:34 بجے نیورمبرگ ایئر پورٹ پر ہی اتر گیا۔

یکم اکتوبر کی صبح 08:52 منٹ پر اس طیارے نے پرواز نمبر  کے طور پر گیبیل اسٹیڈ ائیرپورٹ کیلئے پھر پرواز کی مگر منزل پر اپروچ لینے کے باوجود لینڈنگ نہیں کی اور صبح 09:25 بجے واپس نیورمبرگ اتر گیا۔

 تھوڑی دیر بعد 9:38 بجے اس طیارے نے پھر نیورمبرگ سے ٹیک آف کیا اور 16 منٹ کا مختصر چکر کاٹ کر 09:54 بجے واپس نیورمبرگ اتر گیا۔

 واضح رہے کہ اداکار عمر شریف 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل ہیں اور انہیں ان کی منزل امریکا واشنگٹن نہیں پہنچایا جاسکا۔