غزہ: مرنے والوں کی تعداد 67

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-05-2021
جنگ اور عبادت
جنگ اور عبادت

 

 

غزہ: غزہ پٹی پر اسرائیل کے ہوائی حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 67 ہوگئی ہے۔ غزہ کے وزیر صحت نے جمعرات کو ئی اطلاع دی۔ وزارت نے دعوی کیا کہ مرنے والوں میں 17 بچے شامل ہیں۔ وزارت کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملے میں 388 لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں 115 بچے اور 50 خواتین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس نے پیر کی رات سے ایک دوسرے پر سیکڑوں راکٹ داغے ہیں۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ کشیدگی بڑھنے کے بعد سے غزہ پٹی کی جانب سے اسرائیل میں تقریباً 1500 راکٹ داغے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بدھ کی تاخیر شب بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ غزہ پٹی کی جانب سے اسرائیل میں تقریباً 1500 راکٹ داغے گئے۔ ان راکٹوں میں سے سیکڑوں اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیئے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ’’غزہ پٹی کی جانب سے اسرائیلی سرحد پر اب تک تقریباً 1500 راکٹ داغے گئے ہیں، جن میں سے تقریباً 300 ناکام رہے اور غزاہ پٹی میں ہی گر گئے۔ آئرن ڈوم سسٹم نے سینکڑوں راکٹ کو تباہ کر دیا‘‘۔