جی-20 سربراہی اجلاس: مودی کی اہم ملاقاتیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-10-2021
 جی-20 سربراہی اجلاس: مودی کی اہم ملاقاتیں
جی-20 سربراہی اجلاس: مودی کی اہم ملاقاتیں

 

 

روم: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر فرانس کے صدر امانوئل میکرون اور سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں بتایا کہ مسٹر مودی نے جی -20 سربراہی اجلاس کے موقع پر الگ الگ دو طرفہ ملاقاتوں کے سلسلہ میں فرانس کے صدر مسٹر میکرون سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور فرانس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مختلف عالمی اور علاقائی واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان اور فرانس مختلف شعبوں میں گہرا تعاون کر رہے ہیں۔ آج کی بات چیت سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں جی 20 سربراہی اجلاس کے پہلے دن دنیا بھر کی کمپنیوں پر کم از کم 15 فیصد ٹیکس لگانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

مسٹر مودی نے عالمی سپلائی چین کو مزید قابل اعتماد بنانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ ہندوستان کووڈ-19 وبائی امراض کے بدترین وقت میں بھی عالمی سپلائی چین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ سربراہی اجلاس کے پہلے دن وزیر اعظم کے پروگراموں کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے جی 20 اجلاس کو کم از کم 15 فیصد کی شرح سے عالمی کارپوریٹ ٹیکس متعارف کرانے پر اتفاق کرنے کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا