فزکس کا نوبل انعام امریکی، فرانسیسی اور آسٹریا کے سائنسدانوں کے نام

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-10-2022
 فزکس کا نوبل انعام امریکی، فرانسیسی اور آسٹریا کے سائنسدانوں کے نام
فزکس کا نوبل انعام امریکی، فرانسیسی اور آسٹریا کے سائنسدانوں کے نام

اسٹاک ہوم: فزکس کا نوبل انعام امریکی، فرانسیسی اور آسٹریا کے سائنسدانوں نے جیت لیا۔

فزکس کا نوبل انعام امریکا کے جان کلازر، آسٹریا کے انتون زیلنگر جبکہ فرانس کے الین ایسپیکٹ کے نام رہا۔

تینوں سائنسدانوں کو "کوانٹم مکینکس" میں دریافتوں پر مشترکہ انعام سے نوازا گیا، امن کے نوبل انعام کا اعلان جمعہ کو ہوگا۔

بدھ کو کیمسٹری کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں کیلئے انعام کا اعلان ہوگا، لٹریچر سے وابستہ افراد کو جمعرات کو نوبل انعام سے نوازا جائے گا، امن کے نوبل انعام کا اعلان جمعہ کو ہوگا جبکہ آخری نوبل ایوارڈ اکنامکس کے شعبے سے وابستہ افراد کو 10 اکتوبر کو دیا جائے گا۔