ننگرہارکے سابق گورنرنے کیا طالبان کی حمایت کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-08-2021
ننگرہارکے سابق گورنرنے کیا طالبان کی حمایت کا اعلان
ننگرہارکے سابق گورنرنے کیا طالبان کی حمایت کا اعلان

 

 

کابل

سابق گورنر ننگرہار ضیاء الحق امرخیل نے امارات اسلامیہ افغانستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ضیاء الحق امر خیل نے افغان طالبان کے رہنما الحاج خلیل الرحمٰن حقانی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے امارت اسلامیہ افغانستان کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس سے قبل افغان طالبان کے رہنما خلیل الرحمٰن حقانی نے افغانستان میں موجود جیو نیوز کے نمائندے اعزاز سید سے گفتگو میں کہا تھا کہ امریکا سے دشمنی میں ہم نے پہل نہیں کی، اب بھی نہیں کر رہے۔

خلیل الرحمٰن حقانی نے کہا کہ امریکا نے ملک سے زیادتی کی تو مجبور ہوکر بندوق اٹھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللّٰہ محب کو بھی عام معافی ہے اب کسی سے دشمنی نہیں ہے۔

افغان طالبان کے رہنما کا کہنا تھا کہ افغانستان کا ایک منظم نظام بنے گا جس میں تمام اقوام، ساری تنظیمیں اور اہل تعلیم یافتہ لوگ شامل ہوں گے، باہر جانے والوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ باہر نہ جائیں، اپنے ملک کی خدمت کریں۔