وزیر خارجہ ایس جے شنکر کویت کے دورے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2021
کویت کا دورہ
کویت کا دورہ

 

 

کویت سٹی:وزارت خارجہ وزریر خارجہ ایس جے شنکر بدھ کو خلیجی ملک کویت کے دورے پر پہنچ گئے ۔

اس دوران وہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور کویت کے وزیر مملکت برائے کابینہ امور شیخ ڈاکٹر احمد ناصر آل محمد الصباح کی دعوت پر اپنے تین روزہ دورے کا آغاز کیا ہے۔

ایس جے شنکر کا وزیر خارجہ کی حیثیت سے کویت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اپنے دورے کے دوران وہ اعلی سطح کے اجلاسوں سے خطاب کریں گے اور کویت میں بھارتیہ برادری سے بھی خطاب کریں گے۔ امکان ہے کہ وزیر ایس جے شنکر کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے ایک خط بھی لے کر گئے ہیں۔یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، افرادی قوت اور محنت اور انفارمیشن ٹکنالوجی جیسے شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ وزارتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کے قریب تین ماہ بعد ہو رہا ہے۔

سال 2021-22 میں ہندوستان اور کویت کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ کویت میں 10 لاکھ کے قریب بھارتی مقیم ہیں۔ ایم ای اے نے ایک بیان میں کہا ‘ہندوستان کویت کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے اور کویت ہندوستان کے لیے تیل کا ایک بڑا سپلائی کنندہ ہے’۔