کابل: بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ، سات زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-11-2021
کابل: بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ، سات زخمی
کابل: بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ، سات زخمی

 


کابل:بدھ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو بم دھماکے ہوئے۔ذرائع کے مطابق ان میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ ساتھ ہی سات افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ قبل ازیں، عینی شاہدین کے مطابق، کابل میں پہلے دھماکے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ کسی دہشت گرد گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ  حالیہ ہفتوں میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے ملک میں مذہبی مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے کئی حملے کیے ہیں۔ اس سے قبل ہفتے کے روز اسلامک اسٹیٹ گروپ نے ایک دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے۔

دھماکہ ایک گاڑی میں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے کے بعد کالے دھوئیں کے ساتھ شعلے نکلتے دیکھے گئے۔

اس واقعہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد مسلسل دھماکوں کے واقعات منظر عام پر آ رہے ہیں۔ اس سے قبل اتوار کو مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت میں ایک دوہرے دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔