برطانیہ میں فائرنگ کا واقعہ،متعدد ہلاک اور زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-08-2021
فائرنگ سے سنسنی
فائرنگ سے سنسنی

 

 

لندن:انگلینڈ کے شہر پلے ماؤتھ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اورزخمی ہوئے ہیں ۔

جبکہ اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ب

رطانوی میڈیا کے مطابق شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر ِداخلہ پریتی پٹیل نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کو دہشت گردی کے طور پر نہیں لیا جارہا ہے۔ برطانوی سیکریٹری ڈاخلہ پریتی پٹیل نے ٹویٹ کیا کہ ‘پلے متھ میں ہونے والا واقعہ افسوس ناک ہے اور میری ہمدردیاں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا ’میری چیف کانسٹیبل سے بات ہوئی ہے اور میں نے انہیں مکمل سپورٹ کی یقین دہائی کرائی ہے۔‘

پریتی پٹیل نے کہا کہ ’میں سب سے کہتا ہوں کہ پرامن رہیں، پولیس کے مشورے کو فالو کریں اور ایمرجنسی سروسز کو اپنے کام کرنے دیں۔‘ پلے متھ اور ڈیونپورٹ سے ممبر پارلیمان لیوک پولارڈ نے کہا ’ آج ہمارے شہر اور کمیونٹی کے لیے بہت برا دن ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ وہ واقعے میں متاثر ہونے والوں کی اصل تعداد کی تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔ پلے متھ مور ویو سے ممبر پارلیمان جونی مرسر کا ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ’واقعے کا تعلق دہشت گردی سے نہیں ہے اور اس میں ملوث فرد فرار بھی نہیں ہے